ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:5سالہ معصوم بچی نے لمبو اسکیٹنگ میں عالمی سطح کا مظاہر ہ پیش کیا:کائیگا پلانٹ کی طالبہ

کاروار:5سالہ معصوم بچی نے لمبو اسکیٹنگ میں عالمی سطح کا مظاہر ہ پیش کیا:کائیگا پلانٹ کی طالبہ

Thu, 04 May 2017 18:48:48    S.O. News Service

کاروار:4/مئی (ایس اؤنیوز) اسکیٹنگ میں لگاتار ایک نہ ایک ریکارڈ قائم کررہے کائیگا ایٹمی پلانٹ ملازمین کے بچوں نے اور ایک کارنامہ انجام دیتے ہوئے والدین اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔

آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر پیچھے سے لمبو اسکیٹنگ کرتے ہوئے 5سالہ لرکی پریا درشنی ہیرے مٹھ نے نیا کارنامہ انجاUntitled99.pngم دیا ہے۔ بدھ کو کائیگا رہائشی کامپلکس کے اسکیٹنگ رنک میں منعقدہ خصوصی نمائش کے دوران پریادرشنی نے اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ پیش کیا۔ قریب 50 میٹر لمبا 6.50انچ اونچا ئی والے 40دنڈے رکھے گئے تھے۔ پریا درشنی نے ان ڈنڈوں کے اندر سے پیچھے سے اسکیٹنگ کرتے ہوئے صرف 22سکینڈس میں دوری طئے کی ہے۔ خیال رہے کہ پریادرشنی نے یہ کارنامہ وہاں موجود شوقین لوگوں کو لگاتار 3مرتبہ کردکھایا۔

معائنہ کار کے طورپر موجود دہلی ریکارڈ ہولڈرس ریپبلک انڈیا مارکیٹنگ کے پرمود روہیا نے پریادرشنی کے ریکارڈ ہونے کا اعلان کیا اور ریکارڈ کی سند عطاکی۔پرمود روہیا نے جانکاری دی کہ لمبو اسکیٹنگ میں پریادرشنی کا یہ کارنامہ عالمی ریکارڈ ہوسکتاہے۔ کوچر دلیپ نے بتایا کہ پریادرشنی کے کارنامہ کی مکمل وڈیو کی گئی ہے، جس کو لمکا بک آف ریکارڈ ادارے کو ارسال کیا جائے گا۔

پریادرشنی کائیگا پلانٹ کے سائنسی معاون مہانتیش ہیرے مٹھ اور بھارتی کی بیٹی ہیں۔ جو کائیگا مرکزی اسکول کے یوکے جی میں زیر تعلیم ہے، جس کو کائیگا کے دلیپ نے کوچنگ دی ہے۔ کوچنگ سنٹر میں گذشتہ 2سالوں سے تربیت حاصل کرنے کے بعد لمبو اسکیٹنگ کی پچھلے 6ماہ مہینوں سے کی گئی کٹھن محنت نے کارنامہ انجام دیا ہے۔


Share: